مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ایک اعلی وفد کے ہمراہ ہندوستان پہنچ گئے ہیں ایرانی وزیر خآرجہ ہندوستان کے بعد چین اور جاپان کا دورہ بھی کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ سیاسی رہنماؤں کے علاوہ 38 کمپنیوں ، 8 بینکوں اور دیگر اداروں کے ڈائریکٹر بھی موجود ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ہندوستان کے شہر امرتسر میں دو روزہ ہارٹ ایشیا کانفرنس میں شرکت کریں گے یہ کانفرنس افغانستان کے موضع پر منعقد کی جارہی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ اس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔
آپ کا تبصرہ